دہشتگردی کی سب سے بڑی وجہ اسرائیل ہے: مہاتیر محمد

استنبول ( نیوز ڈیسک) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی سب سے بڑی وجہ اسرائیل ہے۔ترکی میں موجود مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ ترکی اور ملائیشیا کو مل کر فلسطین کے مسئلہ کو زندہ رکھنا ہو گا۔ انقرہ کے ساتھ مل کر فلسیطینوں کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی نے ملائیشیا کو آفر کی ہے کہ کسی بھی قسم کی دفاعی چیزوں کی ضرورت ہو تو ہم آپ کی مدد کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ بہت سے ممالک ہمیں ٹیکنالوجی نہیں دے رہے لیکن ہمیں ترکی کی طرف سے آفر ملی ہے جس پر مسلم ملک کے بہت شکر گزار ہیں۔ انقرہ نے یہاں تک آفر کی ہے کہ اگر ہمیں ٹیکنالوجی، دفاعی اور مینو فیکچرنگ میں جس چیز کی ضرورت ہو وہ ہمیں دینے کے لیے تیار ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملائیشیا اور ترکی دونوں مسلمان ملک ہیں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔ ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے لیے ترکی سے جلد بات چیت چاہتے ہیں کیونکہ ہم بھی دفاعی میدان میں خود کفیل ہونا چاہتے ہیں اس کے لیے ہمیں کچھ وقت اور زیادہ پیسے چاہیے ہونگے۔

Read Previous

16 پاکستانی عازمین حجاز مقدس میں جاں بحق

Read Next

بھارتی فیملی کی انڈونیشیا کے ہوٹل میں چوری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے