اگر والدین کی مرضی نہیں ہوئی تو شادی نہیں کریں گے

گجرانوالہ(نیوز ڈیسک ) فاسٹ بولر حسن علی کے بھائی نے کہا ہے کہ وہ اپنے والدین کی بہت عزت کرتے ہیں اور اگر والدین کی مرضی نہیں ہوئی تو شادی نہیں کریں گے۔گجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صنم علی کا کہنا تھا کہ 20 اگست کو ہم یہاں سے جارہے ہیں جبکہ بھارت سے بھی فیملی یہاں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ حسن ہم دونوں سے چھوٹا ہےاور والدین کی بہت عزت کرتا ہے اور ان کی رضامندی سے ہی سب کچھ ہوگا۔حسن علی کے بھائی کا کہنا تھا کہ اگر انہیں ایسا لگا کہ والدین کی مرضی نہیں تو وہ ان کی بات نہیں ٹالیں گے۔صنم علی نے کہا کہ دونوں گھر والے آپس میں ملیں گے پھر فیصلہ ہوگا کہ نکاح کرنا ہے یا شادی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہونے والی بھابھی کیلئے لہنگے دیکھ رکھیں ہیں۔

آپ چاہیں گے

Read Previous

پاکستان ٹیم کیلئے میری خدمات حاضر ہیں ،سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل کاقومی ٹیم کے بولنگ کوچ بننے میں دلچسپی

Read Next

’بائے انڈین آرمی‘ بھارتی کرنل نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم کرنے سے انکار کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے